اس سال پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ نتائج جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

What did Pakistanis search the most on Google this year?
گوگل نے سال 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والے موضوعات کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے۔
اس فہرست میں سات نمایاں کیٹیگریز شامل ہیں، جن میں کرکٹ، ایتھلیٹس، مقامی خبریں، ٹیکنالوجی، کھانوں کی تراکیب، ہاؤ ٹو سرچز اور ڈرامے شامل ہیں۔ گوگل کے مطابق یہ رینکنگ اُن موضوعات کو دیکھ کر مرتب کی جاتی ہے جو سال بھر کے دوران تیزی سے مقبول ہوئے اور جنہیں صارفین نے بڑی تعداد میں سرچ کیا۔
کرکٹ ٹرینڈز
پاکستان میں کرکٹ ایک بار پھر سرچ فہرستوں میں سب سے آگے رہی۔ سب سے زیادہ سرچ "پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ” میچ رہا۔ اس کے بعد پی ایس ایل، ایشیا کپ اور پاک بھارت میچ نے بھی شائقین کی توجہ اپنی طرف کھینچی۔ دیگر ملکوں سے ہونے والے مقابلے بھی مسلسل ٹاپ سرچز میں رہے، جن میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور یو اے ای کے خلاف میچ شامل ہیں۔
ایتھلیٹس
ایتھلیٹس کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ سرچ بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما رہے۔ پاکستانی کھلاڑی بھی سرفہرست رہے جن میں حسن نواز، عرفان خان نیازی، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب شامل ہیں۔ نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی نے شائقین کی دلچسپی میں بڑا اضافہ کیا۔
مقامی خبریں
مقامی خبروں میں سب سے زیادہ سرچ پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری رہی۔ کراچی کے سیلاب، ایران کی صورتحال، آسان کاروبار کارڈ، دریائے چناب میں سیلابی کیفیت، میٹرک کے نتائج اور لیپ ٹاپ اسکیم بھی ٹاپ سرچز میں شامل رہے۔ لوگوں نے سونے کی قیمت اور امتحانات کی تاریخیں بھی بڑی تعداد میں سرچ کیں۔
ٹیکنالوجی
ٹیکنالوجی کے شعبے میں اِس سال سب سے زیادہ سرچ گوگل جیمنائی رہی۔ اس کے علاوہ تماشا، ڈیپ سیک، گوگل اے آئی اسٹوڈیو، Claude، آئی فون 17 اور NFT بھی نمایاں ٹرینڈ رہے۔ تکنیکی ترقی اور اے آئی ٹولز کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔
ریسیپیز
کھانوں کی تراکیب میں سینڈوچ ریسیپی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوڈ فیوژن کی تراکیب، مٹن اور میٹھے پکوان بھی صارفین نے بڑی تعداد میں تلاش کیے۔ صحت بخش کھانوں جیسے Quinoa اور Tofu کی ریسیپیز بھی فہرست میں شامل رہیں۔
ہاؤ ٹو سرچز
ہاؤ ٹو کی فہرست میں سب سے زیادہ یہ سوال سرچ کیا گیا کہ کراچی ای چالان کیسے چیک کیا جاتا ہے۔ انسٹاگرام پر میسج اَن سینڈ کرنے، کرپٹو اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، کار انشورنس، کریڈٹ کارڈ درخواست اور فون سے پرنٹ نکالنے جیسے موضوعات بھی ٹرینڈز میں شامل رہے۔
یہ فہرست واضح کرتی ہے کہ پاکستانی عوام معلومات، کھیل، ٹیکنالوجی، کاروبار اور روزمرہ مسائل کے حل میں پہلے سے زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












