بدھ، 17-دسمبر،2025
منگل 1447/06/25هـ (16-12-2025م)

سیلفی لیتے ہوئے اونچی پہاڑی سے گرنے والا شخص کیسے بچ گیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

11 دسمبر, 2025 09:23

چین کے صوبہ سیچوان میں ایک غیرمعمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک سیاح سیلفی لینے کی کوشش کے دوران 130 فٹ بلند پہاڑی سے نیچے جا گرا، لیکن خوش قسمتی سے نقصان کے بغیر بچ گیا۔

واقعہ Huaying Mountain کے علاقے میں پیش آیا، جب سیاح پہاڑی کی چوٹی پر موبائل فون ہاتھ میں تھامے ہوئے چل رہا تھا۔

اسی دوران وہ سیلفی لینے کے لیے رُکا، اور اچانک اس کے قدم کے نیچے موجود چٹان کھسک گئی۔ نتیجتاً وہ نیچے درختوں میں جا گرا۔

اس کے ساتھ موجود ہائیکرز نے فوراً چوٹی کی جانب دوڑ کر اسے تلاش کیا، حیران کن طور پر اتنی بلندی سے گرنے کے باوجود سیاح زخمی نہیں ہوا۔

سیاح نے سوشل میڈیا پر اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے کہا، میں واقعی خوش قسمت ہوں، میں تقریباً 15 میٹر تک ڈھلان پر لڑھکتا رہا، اور سوچا کہ شاید اب میری زندگی کا خاتمہ ہو گیا۔

اس نیشنل پارک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک ان کے پاس اس واقعے کی کوئی باضابطہ رپورٹ نہیں پہنچی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔