دنیا کا واحد ملک جس کے پرچم میں سرخ، سفید اور نیلا شامل نہیں

دنیا کا واحد ملک جس کے پرچم میں سرخ، سفید اور نیلا شامل نہیں
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک کے قومی پرچم محدود رنگوں کے گرد گھومتے ہیں؟ عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے رنگ سرخ، سفید اور نیلا ہیں، جو بیشتر قومی پرچموں کا حصہ ہیں۔
تاہم حیران کن طور پر ایک ملک ایسا بھی ہے جس کے پرچم میں ان تینوں میں سے کوئی ایک رنگ بھی شامل نہیں۔
دنیا کے لگ بھگ 200 ممالک میں سے صرف ایک ملک اس حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے، اور وہ ہے کیریبیئن خطے میں واقع جمیکا۔
جمیکا کا قومی پرچم سبز، سیاہ اور سنہری رنگوں پر مشتمل ہے۔ اس منفرد ڈیزائن کو اگست 1962 میں باضابطہ طور پر منظور کیا گیا تھا، جو اسے دیگر ممالک کے پرچموں سے بالکل الگ شناخت دیتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں سرخ رنگ تقریباً 74 فیصد قومی پرچموں میں شامل ہے، جبکہ سفید رنگ 71 فیصد اور نیلا رنگ تقریباً 50 فیصد ممالک کے پرچموں میں استعمال ہوا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 29 ممالک ایسے بھی ہیں جن کے پرچموں میں یہ تینوں رنگ ایک ساتھ موجود ہیں۔
اگر ان عام رنگوں کے علاوہ بات کی جائے تو سبز رنگ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا رنگ ہے، جو 68 ممالک کے پرچموں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے برعکس پیلا رنگ کم استعمال ہوتا ہے اور صرف تقریباً 9 فیصد قومی پرچموں کا حصہ ہے۔
رنگوں کے استعمال میں سب سے نایاب رنگ گلابی ہے، جو صرف دو ممالک، اسپین اور میکسیکو، کے پرچموں میں نظر آتا ہے۔ جبکہ ایک رنگ ایسا بھی ہے جو دنیا کے کسی بھی قومی پرچم میں استعمال نہیں ہوا، اور وہ ہے جامنی رنگ۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











