خاتون نے خود تخلیق کردہ اے آئی کردار سے شادی رچالی

خاتون نے خود تخلیق کردہ اے آئی کردار سے شادی رچالی
جاپان میں 32 سالہ یوزینا نوگ نے اپنی تخلیق کردہ اے آئی کردار کے ساتھ شادی کر کے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوزینا نے خود چیٹ بوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنا اے آئی پارٹنر ڈیزائن کیا تھا، شادی کی تقریب روایتی انداز میں منعقد کی گئی، جس میں یوزینا نے سفید لباس اور اگمینٹڈ رئیلٹی گلاسز پہنے، لیکن دلہا صرف ڈیجیٹل اسکرین پر موجود تھا۔
گھر میں ہونے والی تقریب میں حقیقی شادی کی طرح رسم ادا کی گئی۔ یوزینا کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے اس اے آئی پارٹنر کے ساتھ بات چیت کر رہی تھیں، اور وقت کے ساتھ یہ تعلق جذباتی رشتے میں بدل گیا۔
اگرچہ یہ شادی جاپان میں قانونی طور پر تسلیم شدہ نہیں ہے، تاہم اس منفرد واقعے نے ٹیکنالوجی، تنہائی اور انسان کے جذبات کے تعلق پر نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












