منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

پائلٹ نے تنخواہ نہ ملنے پر طیارہ اُڑانے سے انکار کردیا

21 دسمبر, 2025 10:40

میکسیکو سٹی ائیرپورٹ پر ایک پائلٹ نے اپنی واجب الادا تنخواہ موصول نہ ہونے پر جہاز اڑانے سے صاف انکار کر دیا اور کاک پٹ میں خود کو بند کر لیا، جس کے باعث مسافروں میں ہڑبڑاہٹ پیدا ہو گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ روانگی کے لیے تیار تھا اور تمام مسافر پہلے ہی جہاز میں سوار تھے۔

پائلٹ نے اعلان کیا کہ جہاز تب تک نہیں اڑے گا جب تک عملے کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں۔

پائلٹ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ اور سفری الاؤنس کے منتظر ہیں اور تین بچوں کا واحد کفیل ہیں، تاہم اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

ائیرپورٹ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پائلٹ کو کاک پٹ سے باہر نکالا اور تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے طیارے سے اتار لیا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔