منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

24 دسمبر, 2025 10:23

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے ایک اہم خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔

ڈنمارک نے بین الاقوامی کاروباری تقریبات کے انعقاد کو سہل بنانے کے لیے غیر ملکی کارکنوں کو 10 دن تک ورک پرمٹ سے استثنا دینے کا نیا نظام نافذ کر دیا ہے۔

ڈنمارک حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عالمی کانفرنسز، تجارتی نمائشوں اور بڑی کاروباری تقریبات میں شریک غیر ملکی عملے کے لیے انتظامی پیچیدگیوں کو کم کرنا ہے۔ اس اقدام سے بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد میں تیزی اور سہولت متوقع ہے۔

نئے ضابطے کے تحت وہ غیر ملکی افراد جو ڈنمارک سے باہر قائم کسی کمپنی کے ملازم ہوں اور کسی بین الاقوامی کاروباری ایونٹ کی ٹیم کا حصہ ہوں، وہ 10 دن تک بغیر ورک پرمٹ کے کام کر سکیں گے۔ اس سہولت سے ایونٹ مینیجرز، پلانرز، ٹیکنیکل اسٹاف، کمیونیکیشن ماہرین اور دیگر متعلقہ عملہ فائدہ اٹھا سکے گا۔

قانون کے مطابق یہ رعایت صرف انڈور کاروباری تقریبات کے لیے ہوگی۔ ایسی تقریبات میں کم از کم 400 رجسٹرڈ شرکا کی موجودگی لازم ہوگی اور یہ ایونٹس عام عوام کے لیے اوپن نہیں ہوں گے۔ اس استثنا میں ایونٹ سے قبل تیاری، دورانِ انعقاد سرگرمیاں اور ایونٹ کے بعد کے انتظامی امور شامل ہوں گے۔

تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ سہولت عوامی میلوں، کنسرٹس، آؤٹ ڈور ایونٹس، فری لانسرز، مقامی طور پر بھرتی کیے گئے عملے یا غیر ضروری کرداروں پر لاگو نہیں ہوگی۔ ان زمروں میں آنے والے افراد کو ڈنمارک کے موجودہ ورک ویزا قوانین کے تحت اجازت حاصل کرنا ہو گی۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستانی پروفیشنلز کے لیے قلیل مدتی یورپی کاروباری مواقع حاصل کرنے کا ایک مثبت راستہ کھول سکتا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو عالمی سطح پر ایونٹ مینجمنٹ اور بزنس نیٹ ورکنگ سے وابستہ ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔