طلاق کا نوٹس بھیجنے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

طلاق کا نوٹس بھیجنے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا
بھارتی شہر بنگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شوہر نے طلاق کا نوٹس بھیجنے پر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مقتولہ بھونیشوری اور شوہر بالاموروگن کے درمیان علیحدگی ہو چکی تھی۔ بالاموروگن نے بیوی کو گولی مار دی، جس کے بعد خود پولیس کے حوالے ہوگیا۔ بھونیشوری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
40 سالہ بالاموروگن سافٹ ویئر انجینئر تھے اور پہلے ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتے تھے، تاہم گزشتہ چار سال سے بے روزگار تھے۔ 39 سالہ بھونیشوری یونین بینک آف انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر تھیں۔
جوڑے کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور 2018 میں دونوں بنگلورو منتقل ہوئے۔ وہ دونوں تمل ناڈو کے سیلم ضلع کے رہائشی تھے اور ان کے دو بچے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












