جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

چہرے اور بالوں کی خوبصورتی میں پیاز کا حیرت انگیز کردار، مگر کیسے؟ جانیے

03 فروری, 2026 10:42

پیاز ایک نہایت مفید سبزی ہے جو وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور سلفر کمپاؤنڈز سے بھرپور ہے۔ یہ سبزی روزمرہ کے کھانوں میں سلاد یا پکانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کچا پیاز کھانے سے نہ صرف ہاضمہ بہتر ہوتا ہے بلکہ دل کی صحت، ہڈیوں کی مضبوطی اور سانس کی بیماریوں میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔ پیاز دل کی صحت کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ خون میں کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور جسم کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس اور سلفر کمپاؤنڈز کینسر اور دل کی بیماری جیسے خطرناک امراض کے امکانات کم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔

ہاضمے کے لیے پیاز کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ اس میں موجود فائبر آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو فروغ دیتا ہے اور قبض کے مسائل کم کرتا ہے۔ کچا پیاز کھانے سے نظامِ ہاضمہ بہتر رہتا ہے اور غذائی اجزاء جلد جذب ہوتے ہیں۔

بالوں اور جلد کے لیے بھی پیاز فائدہ مند ہے۔ سلفر کی موجودگی کی وجہ سے بال مضبوط ہوتے ہیں اور جلد تروتازہ نظر آتی ہے۔ پیاز کا تیل بالوں کی جڑوں میں خون کی گردش بڑھاتا ہے، بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کچھ افراد، خاص طور پر وہ جو Irritable Bowel Syndrome (IBS) یا معدے کی دیگر حساس حالتوں میں مبتلا ہیں، کے لیے کچا پیاز ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ ایسے افراد کو پیاز کو پکانے کے بعد یا مکمل پرہیز کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔