جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

اسکاچ ٹیپ کو آپ چپکانے سے ہٹ کر کن حیران کاموں کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں؟ حیرت انگیز استعمال جانیے

03 فروری, 2026 14:16

ٹیپ یا اسکاچ ٹیپ صرف چیزیں چپکانے کے لیے استعمال نہیں ہوتی بلکہ یہ روزمرہ زندگی میں کئی غیر معمولی کاموں کے لیے بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ زیادہ تر افراد اس کے استعمال کی مکمل صلاحیت سے آگاہ نہیں ہوتے۔

سب سے پہلا کام کمپیوٹر کے کی بورڈ کی صفائی ہے۔ کی بورڈ پر مٹی اور چھوٹے ذرات جمع ہو جاتے ہیں جو صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اسکاچ ٹیپ کا ایک ٹکڑا کی بورڈ پر لگانے سے یہ ذرات آسانی سے ہٹ جاتے ہیں۔

اسی طرح ٹوٹے ہوئے شیشے یا گلاس کے چھوٹے ٹکڑے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے ٹیپ کو کاغذ کے گرد لپیٹ کر فرش پر چلائیں، چھوٹے ٹکڑے اس پر چپک جائیں گے اور محفوظ طریقے سے صفائی ہو جائے گی۔

جوتوں کے تسمے اگر باہر لٹکنے لگیں تو ٹیپ کا پتلا ٹکڑا سرے کے اردگرد لپیٹ کر اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کپڑوں پر موجود بال، دھاگے یا رُواں بھی ٹیپ سے آسانی سے ہٹائے جا سکتے ہیں۔ بس ٹیپ کو لباس پر لگائیں اور احتیاط سے کھینچیں۔

کریڈٹ کارڈ کی مقناطیسی پٹی جب کمزور ہو جائے تو ٹیپ کی پتلی تہہ لگا کر وقتی حل نکالا جا سکتا ہے، تاہم مستقل حل کے لیے نیا کارڈ لینا بہتر ہے۔

زیادہ تر افراد ٹیپ کے سرے کو تلاش کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، لیکن چند آسان طریقے اس مسئلے کو ختم کر سکتے ہیں۔ ٹوتھ پک یا پیپر کلپ کو ٹیپ کے نیچے لگا دیں، پھر آسانی سے اگلی بار سرہ مل جائے گا۔ آنکھوں سے معائنہ، انگلی کو آٹے یا ٹالکم پاؤڈر میں ڈبو کر رول پر گھمانا اور پینسل سے ہلکی لکیر کھینچنا بھی مددگار ہیں۔ آخر میں ٹیپ کے سرے کو فولڈ کر دینا آسانی پیدا کرتا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔