کسی نئی جگہ پہلی رات نیند کیوں نہیں آتی؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

Why Do We Struggle to Sleep on the First Night in a New Place? An Interesting Reason Revealed
نئی جگہ پر پہلی رات نیند نہ آنا ایک عام مسئلہ ہے، جس کا سامنا زیادہ تر لوگوں کو کرنا پڑتا ہے۔ آپ چاہے ہوٹل میں ہوں یا کسی دوست کے گھر، اکثر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور نیند آنکھوں سے اوجھل رہتی ہے۔ اب ماہرین نے اس کی سائنسی وجہ تلاش کر لی ہے۔
جاپان کی ناگویا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس معاملے پر تحقیق کی۔ انہوں نے جاننے کی کوشش کی کہ نئی جگہ پر پہلی رات نیند کیوں متاثر ہوتی ہے، جبکہ اگلی رات نسبتاً سکون سے گزر جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے چوہوں پر تجربات کیے گئے تاکہ دماغ کے رویے کو سمجھا جا سکے۔
تحقیق میں ایسے مخصوص نیورونز کی نشاندہی ہوئی جو نئے ماحول میں فعال ہو جاتے ہیں۔ یہ نیورونز ایک کیمیکل خارج کرتے ہیں جسے نیوروٹینسن کہا جاتا ہے۔ یہ مادہ دماغ کو زیادہ چوکنا رکھتا ہے اور نیند کو گہرا ہونے سے روکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کا مقصد جسم کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔ دماغ نئی جگہ کو فوراً محفوظ نہیں سمجھتا، اس لیے وہ الرٹ رہتا ہے۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ دماغ ایک چوکیدار کی طرح کام کرتا ہے اور مکمل طور پر سونے سے گریز کرتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ یہی وجہ ہے کہ انسان نئی جگہ پر پہلی رات زیادہ جاگتا رہتا ہے۔ جیسے ہی دماغ کو یہ یقین ہو جاتا ہے کہ ماحول محفوظ ہے، اگلی رات نیند بہتر ہو جاتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بات پہلے سے معلوم تھی کہ نئی جگہ پر نیند متاثر ہوتی ہے، مگر وجہ واضح نہیں تھی۔ اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اس کا تعلق دماغی نیورونز اور ان سے خارج ہونے والے کیمیکلز سے ہے، جو بیداری اور حرکت کو کنٹرول کرنے والے حصوں کو متحرک کرتے ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج معروف سائنسی جریدے "پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز” میں شائع کیے گئے ہیں، جو اس دریافت کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












