پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

مسجد الحرام کے مطاف کا سنگ مرمر کیسے گرمی کو مات دیتا ہے؟

16 فروری, 2026 11:57

مکہ مکرمہ: شدید دھوپ اور بلند درجہ حرارت کے باوجود مسجد الحرام کے مطاف کا سنگ مرمر حیرت انگیز طور پر ٹھنڈا رہتا ہے، جو لاکھوں زائرین کے لیے عبادت کے دوران آرام دہ ماحول فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ قدرتی مواد کے درست انتخاب اور جدید انجینئرنگ ڈیزائن کا مجموعہ ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مطاف میں استعمال ہونے والا سنگ مرمر عام پتھر نہیں بلکہ خصوصی معیار کا قدرتی ماربل ہے، جو سرد پہاڑی علاقوں سے حاصل کیا گیا ہے۔ اس کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ حرارت کو کم جذب کرتا ہے اور زیادہ تر روشنی اور حرارت واپس منعکس کر دیتا ہے۔ ہلکا رنگ رکھنے کی وجہ سے یہ روشنی اور حرارت کے زیادہ اثر سے محفوظ رہتا ہے، جس سے سطح کا درجہ حرارت معتدل رہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف مواد ہی نہیں بلکہ انجینئرنگ ڈیزائن بھی گرمی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سنگ مرمر کی سلیبوں کی موٹائی خاص انداز میں رکھی گئی ہے اور تنصیب کے دوران ہوا کے خلا بھی شامل کیے گئے ہیں، جو حرارت کو باہر نکالنے اور ہوا کی گردش کو ممکن بناتے ہیں۔ اس ڈیزائن کے نتیجے میں زائرین سخت دھوپ میں بھی مطاف پر سکون اور ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں۔

یہ جدید اور قدرتی تکنیک مسجد الحرام کو دنیا کے سب سے بڑے عبادت گاہوں میں نہ صرف خوبصورت بلکہ زائرین کے لیے آرام دہ بنانے میں مدد دیتی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔