ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

21 سالہ لڑکی نے ChatGPT کی مدد سے دو لوگوں کو قتل کردیا

26 فروری, 2026 09:20

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں دو افراد کے پراسرار قتل کے الزام میں 21 سالہ نوجوان خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق ملزمہ نے مبینہ طور پر دونوں وارداتیں ایک ہی طرز پر انجام دیں، جس سے شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے متاثرین کو پہلے اعتماد اور تعلق کے جال میں پھنسایا، پھر انہیں ایک چھوٹے ہوٹل میں مدعو کیا۔

تحقیقات کے مطابق وہاں مبینہ طور پر نشہ آور ادویات کو مشروب میں ملا کر متاثرین کو بے ہوش کیا گیا اور بعد ازاں انہیں قتل کر دیا گیا۔ چند ہفتوں کے وقفے سے یہی طریقہ دوسرے شخص کے ساتھ بھی دہرایا گیا۔

تفتیش کے دوران چونکا دینے والا پہلو اس وقت سامنے آیا جب ملزمہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے منصوبہ بندی کے لیے OpenAI کے تیار کردہ چیٹ بوٹ ChatGPT سے رہنمائی لی۔ حکام کے مطابق ملزمہ نے مبینہ طور پر ادویات کی مقدار اور ان کے اثرات سے متعلق سوالات آن لائن پوچھے تھے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق زیرِ حراست خاتون اس سے قبل بھی ایک مبینہ قتل کی کوشش میں ملوث رہی ہے، جس کی تحقیقات دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ آن لائن سرگرمیوں اور جرم کے درمیان ممکنہ تعلق کو واضح کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل مکمل نفسیاتی معائنے کے عمل سے گزارا جا رہا ہے جبکہ تفتیش بدستور جاری ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔