ناممکن اب ممکن ہو گیا؛ اسمارٹ فون کی لت سے نجات صرف 30 منٹ میں!!

The impossible is now possible; get rid of smartphone addiction in just 30 minutes
آج کے ڈیجیٹل دور میں اسمارٹ فون ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔ ہم ہر کام کے لیے موبائل پر انحصار کرتے ہیں۔ مگر ماہرین کے مطابق یہی عادت اب ایک مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ مسلسل نوٹیفکیشنز، سوشل میڈیا اور اسکرین کے زیادہ استعمال سے ذہنی سکون متاثر ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال نہ صرف توجہ کم کرتا ہے بلکہ نیند اور ذہنی صحت پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔ اگر اس عادت کو وقت پر قابو نہ کیا جائے تو یہ انسان کی کارکردگی اور ذاتی تعلقات کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
حالیہ بین الاقوامی تحقیق میں اس مسئلے کا ایک آسان حل سامنے آیا ہے۔ تحقیق میں 11 ممالک کے تقریباً 38 ہزار 800 افراد کو شامل کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنی زندگی میں ذہنی یکسوئی اپناتے ہیں، وہ موبائل فون کا غیر ضروری استعمال کم کرتے ہیں۔ ایسے افراد بہتر نیند لیتے ہیں اور کام پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون کی بے قابو عادت کو ایک نفسیاتی مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔ اسے نومو فوبیا بھی کہا جاتا ہے، جس میں انسان موبائل سے دور ہونے پر بے چینی محسوس کرتا ہے۔ اس کیفیت کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور نیند کی خرابی جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔
تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ چند منٹ کی سادہ مشقیں جیسے گہری سانس لینا یا خود پر توجہ دینا اس عادت کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اگر کوئی شخص موبائل استعمال کرنے سے پہلے ایک لمحہ رک کر سوچے کہ کیا یہ واقعی ضروری ہے، تو وہ آہستہ آہستہ اس لت پر قابو پا سکتا ہے۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ خالی وقت میں فوراً موبائل اٹھانے کے بجائے کوئی اور سرگرمی اختیار کی جائے۔ جیسے واک کرنا، کسی دوست سے بات کرنا یا ذہنی سکون کی مشق کرنا۔ اس طرح دماغ نئی مثبت عادات سیکھتا ہے اور موبائل پر انحصار کم ہو جاتا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











