منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

اسپین میں روبوٹ کے استعمال سے دنیا کی پہلی مکمل پھیپھڑوں کی پیوند کاری

18 اپریل, 2023 13:22

پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کے لیئے سینہ کھولنے اور پسلیوں کو الگ کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ چار بازو والے روبوٹ نے مریض کے سینے پر صرف 8 سینٹی میٹر کا چیرا لگایا

اسپین میں ڈاکٹروں نے ایک روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا پہلا مکمل پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ کیا ہے، جو مریض کے جسم میں کم ناگوار کٹ بنانے اور درد کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

چار ڈا ونچی روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے، اسپین میں سرجنوں نے ایک 65 سالہ شخص کے جسم میں آٹھ سینٹی میٹر (تین انچ) کا ایک چھوٹا سا چیرا بنایا اور متاثرہ پھیپھڑا نکال کر صحت مند شخص کا عطیہ کردہ پھیپھڑا لگا دیا۔

یہ آپریشن فروری میں بارسلونا کے وال ڈی ہیبرون یونیورسٹی اسپتال میں کیا گیا تھا، لیکن اس کی تفصیلات اب منظر عام پر آئیں ہیں۔

زیویئر نامی مریض پلمونری فائبروسس کا شکار تھا، جس نے ڈونر اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں ہوش میں آیا کو درد کو بلکل محسوس نہیں کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان صحت عامہ اور اس مشین میں سرمایہ کاری کریں تاکہ وہ پورے اسپین میں اس طرح کے آپریشن کر سکیں۔

پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹس اور پلمونری سرجری ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر البرٹ جوریگوئی نے کہا کہ نئی روبوٹک تکنیک نے سرجنوں کو اس قابل بنایا کہ وہ بڑے چیرا لگانے سے بچ سکیں، جس کے ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج عمران خان قومی ناسور کی صورت اختیار کرگیا، علاج ضروری ہوگیا ہے : رانا ثناء اللہ

ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے، ہماری ٹیم پھیپھڑوں کی پیوند کاری میں روبوٹک سرجری کو متعارف کرانے کے بارے میں سوچ رہی تھی، لیکن ہمیں ایک ہی مسئلہ درپیش تھا کہ بیمار پھیپھڑوں کو کیسے نکالا جائے اور نئے پھیپھڑوں کو سینے میں کیسے ڈالا جائے۔

ڈاکٹر البرٹ نے کہا کہ یہ ایک نیا نقطہ نظر ہے. ہم نے روبوٹک پلیٹ فارم کا استعمال کیا اور مریض بغیر درد کے گھر چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو اکثر شدید درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب ہم روایتی سرجری کو ترک کر رہے ہیں اور کم ناگوار تکنیکوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ ہم نے اس چھوٹے چیرا کے ساتھ نیا پھیپھڑا ڈالا، ایسا لگتا ہے جیسے ہم مریض کے اندر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تکنیک برطانیہ کے اسپتالوں اور دیگر جگہوں پر ٹرانسپلانٹ کے عمل میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال، کیلیفورنیا کے سیڈرز سینائی اسپتال کی ایک ٹیم نے ایک روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک 69 سالہ شخص کے پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ کیا تھا، لیکن اس کا استعمال صرف آپریشن کے اختتام پر ہوا تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔