بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

اب کوئی یہ نہیں کہے گا اختیار نہیں ہے،:مرتضیٰ وہاب

06 جون, 2023 14:10

پی پی کی جانب سے کراچی کے مئیر کے لئے نامزد مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اب کوئی یہ نہیں کہے گا اختیار نہیں ہے، میئر بنا توکراچی کے مسائل حل کرکے دکھاؤںگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی میں بسنے والے تمام لوگ ہمارے ہیں ، ہم نے بیانیہ عوام کے سامنے رکھا کہ میئر کراچی پی پی کا ہوگا، بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی سے ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق اور صوبے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ، میئر بنا تو پیپلزپارٹی کراچی میں مزید کام کرے گی ، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ۔

ان کو مزید کہنا تھا کہ دھرنوں اور الزام کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا، شہر کی ترقی کے لئے مثبت سیاست کرنے کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی کراچی والوں کی آواز بنے گی۔

یہ پڑھیں : پیپلز پارٹی نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی کے لیے نامزد کر دیا

Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔