نجف میں پاکستانی قونصلیٹ شروع کیا جارہا ہے :وزیر اطلاعات سندھ
کراچی :وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوعراق کے دورے سے کل واپس آئے ہیں،وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا عراق کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں زائرین ہرسال کربلا اور نجف جاتے ہیں ، پاکستانی زائرین کے مسائل حل کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ، دورہ عراق میں زائرین کے مسائل کے حوالے سے بات ہوئی ، سالوں سال میں جو چیزیں نہیں ہوسکیں وہ طے پائیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ نجف میں اب پاکستانی قونصلیٹ شروع کیا جارہا ہے ،پاکستان عراق بزنس کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ، بلاول بھٹو نے زائرین کے مسائل حل کرنے کی بات کی ۔
انھوںنے کہا کہ عوام سے ووٹ لینے کا مقصد مسائل حل کرنا ہیں ، عوام کا سب سےبڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے ، آصف زرداری بھی ملک میں انڈسٹریز لگانے کی بات کررہے ہیں ، ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ چاہیے ، پہلی ترجیح ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے ، شرجیل انعام میمن
ملکی معیشت کو تباہ کرنا سنگین جرم ہے ۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت تباہ ہوگئی ، ایک شخص کو زبردستی اقتدار دیا گیا، ایک شخص نے ملک کو تباہ کردیا، ایک شخص نے نوجوانوں کو غلط راہ پر لگایا۔
یہ پڑھیں : بلاول بھٹو کاکربلا میں مرکز زائرین اور نجف میں نیاقونصلیٹ کھولنےکا اعلان
Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











