بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

روسی تیل کی پاکستان ریفائنری منتقلی شروع

12 جون, 2023 13:40

روس سے آنے والے جہاز سے خام تیل نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔

خام تیل لےکر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ گزشتہ روز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔

ریفائنری ذرائع کےمطابق روس سے آنے والے خام تیل کے جہازپیورپوائنٹ سےخام تیل نکالنےکا کام شروع کردیا گیا ہے، جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیور پوائنٹ سے روسی خام تیل کی منتقلی کل مکمل ہوجائے گا۔

حکام وزارت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ روسی تیل سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے،45ہزار ٹن تیل کی پہلے کیپ پی آر ایل میں ریفائن ہوگی، پارکو بھی روسی تیل کی ریفائنری میں حصہ لے گی، آئندہ 2 ہفتوں میں روسی تیل مارکیٹ میں تجزیاتی بنیادوں پر لایا جائے گا، حپاکستان کے دیگر ریفائنریز بھی روسی تیل کو لینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ پڑھیں : پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

Catch all the بریکنگ نیوز News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔