ساحلی پٹی کے شہروں سے لوگوں کا انخلا رات بھر جاری رہا : مراد علی شاہ
کراچی :مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سا حلی پٹی کے شہروں سے لوگوں کا انخلا رات بھر جاری رہا ، کیٹی بندر کی 13ہزار آبادی خطرے میں ہے ،3ہزار کو منتقل کردیا گیا ۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ گھوڑاباڑی کی5ہزار آبادی کو خطرہ ، جس میں 100 لوگوں کو منتقل کیا گیا ، شہیدفاضل راہو کی 4ہزار آبادی کو خطرہ ،3ہزار کو منتقل کردیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ بدین کی 2ہزار500 آبادی کو خطرہ ، 540 افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا،ٹھٹھہ ، بدین، اور سجاول اضلاع کے لوگوں کو بھی انتظامیہ منتقل کر رہی ہے ،لوگوں سے اپیل ہے انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
یہ پرھیں : سمندری طوفان کراچی کے قریب آنے لگا، سمندر میں 40 فٹ بلند لہریں
Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











