بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

روس کو خام تیل کی ادائیگی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں کی گئی : مصدق ملک

13 جون, 2023 08:40

وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے حکومت سے حکومتی معاہدے کے تحت روس سے درآمد کیے جانے والے خام تیل کی ادائیگی امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں کی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ادائیگی کے طریقہ کار کی تصدیق کی تاہم انہوں نے قیمتوں کا تعین یا پاکستان کو ملنے والی رعایت اور اس معاہدے کی تجارتی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) ابتدائی طور پر روسی تیل کو ریفائن کرے گی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے مختلف پروڈکٹ مکسز کو دیکھا ہےاور کسی بھی صورت میں روسی خام تیل کی ریفائننگ کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ہمیں یقین ہے کہ یہ تجارتی طور پر قابل عمل ہوگا۔ روسی خام تیل کو بہتر کرنے کے لیے ریفائنری میں کسی قسم کی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں تھی۔

یہ پڑھیں : روسی تیل کی پاکستان ریفائنری منتقلی شروع

Catch all the بریکنگ نیوز News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔