میئرکراچی کی کرسی، بڑا فیصلہ آج ہوگا
میئر اورڈپٹی میئر کا فیصلہ پندرہ جون کی صبح آرٹ کونسل کے آڈیٹوریم میں ہو گا،الیکشن کمیشن نےطوفان کے پیش نظر پولنگ کی جگہ تبدیل کی ہے۔
سٹی کونسل ہال میں موجود اہل ووٹرز کی اکثریت کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔پی ٹی آئی کے 30 چیئرمینز کے منحرف ہونے کے بعد پیپلزپارٹی اپنا میئر لانے کی پوزیشن میں آگئی ہے ۔
ساڑھے دس بجے پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کردیئے جائیں گے۔گیارہ بجےکےبعد شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ شمار کیے جانے کا عمل شروع ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ سب سےزیادہ ووٹ لینےوالا کامیاب قرار پائےگا جبکہ ووٹ دینےکے لیےنہ آنے والوں سےنتائج اور انتخابی عمل پر فرق نہیں پڑےگا اہل ووٹرز کی اکثریت کی بنیاد پر کامیاب امیدوار کا تعین ہوگا۔
مخصوص نشستوں کے بعد پیپلز پارٹی 155 جماعت اسلامی 130 اور پی ٹی آئی کے 62 ارکان ہیں، ن لیگ اور جے یو آئی ف کی حمایت کے ساتھ پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی کے چیئرمینز کے بائیکاٹ کے بعد واضح اکثریت ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں تاہم جماعت اسلامی بھی اپنا میئر لانے کے لیئے پر امید ہے۔
یہ پڑھیں : حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











