شیل پیٹرولیم کا پاکستان میں اپنے تمام حصص فروخت کرنے کا فیصلہ
کراچی : بین لاقوامی مارکیٹنگ کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان میں اپنے تمام حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
شیل نے ایس پی ایل میں اپنی ہولڈنگ فروخت کرنے کے حوالے سے بتایا کہ شیل پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے شیل پاکستان لمیٹڈ میں اپنی ہولڈنگ فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
شیل پاکستان میں گذشتہ 75 سالوں سے موجود ہے اور اسے نمایاں ریٹیل فوٹ پرنٹ اور ایک مضبوط لبریکینٹس کاروبار حاصل ہے۔شیل حصص کی خریداری میں بین الاقوامی خریداروں کی جانب سے گہری دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔
اسٹاک اعلامیے میں کہا گیا کہ رائل ڈچ کمپنی شیل پیٹرولیم کے شیل پاکستان میں شیئرز ہیں، کمپنی کے شیئر فروخت ٹارگٹ سیلز کے عمل سے مشروط ہوگی۔
اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ کمپنی شیل کی شیئر فروخت کا اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کے بعد ہوگا تاہم شیئر فروخت کے عمل سے شیل پاکستان کے بزنس پر اثرنہیں ہو گا۔
یہ پڑھیں : موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا ہے: خرم دستگیر
Catch all the بریکنگ نیوز News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











