بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ ،ڈرائيورزخمی

16 جون, 2023 09:57

لاہور: سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ سے لطيف کھوسہ کا ڈرائيورزخمی ہوگيا ہے۔

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے میرا ڈرائیور زخمی ہوا ہے،نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق لطیف کھوسہ کے گھر پر 7فائر کئے گئے،فائرنگ میں پستول اور رائیفل کا استعمال کیا گیا،گولیاں گھر کے دروازے اور گیراج میں پارک کار میں لگیں۔

چوہدری اعتزاز احسن فائرنگ کے بعد لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے اور گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ پڑھیں : سنتھیا رچی امریکہ کی بھگوڑی ہے، پیپلز پارٹی کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے : لطیف کھوسہ

Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔