بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان لاپتہ

16 جون, 2023 17:09

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان لاپتا ہوگئے جس پر اہل خانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد سے اب تک واپس نہیں آئے، اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے انہیں جلد از جلد تلاش کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد مقدمہ درج کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

یہ پڑھیں :عمران خان کیخلاف وکیل کے قتل کا مقدمہ درج

Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔