بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

اتحادی حکومت کی قبل از وقت قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت

17 جون, 2023 12:00

اسلام آباد : اتحادی حکومت کی قبل از وقت قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت ہوئی ہے ، اس معاملے پرفضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات میں بھی معاملے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست 2023 کو مکمل ہوگی،حکومت نومبر کے پہلے ہفتے میں انتخابات کرانے کیلئے مشاورت کررہی ہے،13اگست کو قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر انتخابات 60 دن میں کرانا ہونگے۔

حکومتی زرائع کے مطابق وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کی صورت میں 90دن میں انتخابات کرانا ہوں گے،حتمی فیصلے کیلئے اتحادیوں کا سربراہی اجلاس عید الاضحیٰ کے بعد ہوگا، اوزیراعظم آئندہ ہفتے نواز شریف سے مشاورت کیلئے ملاقات کرینگے۔

یہ پڑھیں : پیپلز پارٹی کی حکومتی اتحادی جماعتوں کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے کمیٹی قائم

Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔