بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر سے پابندی ختم کردی

24 جون, 2023 07:01

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےدرآمدات پرعائدتمام پابندیاں اُٹھالیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری سرکلرکے مطابق 27 دسمبرکوجاری کیا جانے والا سرکلرغیرمؤثرہوگیا ، پابندی ہٹانےکا فیصلہ اسٹیک ہولڈرزکی تجاویز پرکیا گیا۔

سرکلر کے مطابق درآمدات کیلئے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے،مجازڈیلرز کوزرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ، جس سےتمام درآمدات کیلئے بلا تفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ہزاروں کنٹینرزریلیزکرنےکیلئےبینکوں کوزرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔ مرکزی بینک نے تمام بینکوں کوپابندی ہٹانےکاسرکلرجاری کردیا۔

واضح رہے امپورٹ پر پابندی کے باعث پورٹ پر 6 ہزار سے زیادہ کنٹینرز پھنسے ہوئے تھے

یہ پڑھیں : اگلے ہفتے سے ڈالرز آناشروع ہوجائیں گے :گورنر اسٹیٹ بینک

Catch all the بریکنگ نیوز News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔