منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

ملکی معیشت کو کئی بار چیلنجز کا سامنا رہا ، مستقل معاشی ترقی پر ہماری توجہ مرکوز ہے :گورنر اسٹیٹ بینک

04 جولائی, 2023 13:45

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ملکی معیشت کو کئی بار چیلنجز کا سامنا رہا ، مستقل معاشی ترقی پر ہماری توجہ مرکوز ہے ۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے رہنما اصول ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ، ہم بہت سارے نشیب و فراز سے گزرے ، ہم پر مشکل وقت بھی آیا اچھا وقت بھی دیکھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستانی بینکنگ قوانین جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں ، اسٹیٹ بینک ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ، مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی میں بہت بہتری آئی ہے ۔

جمیل احمد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی 16ہزار سے زیادہ برانچز کام کررہی ہیں ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے وقت کی بچت اور صارفین کو سہولت ملی ، جدید ٹیکنالوجی کے باعث لوگ گھر میں بیٹھ کر اپنا اکاؤنٹ ہینڈل کرسکتے ہیں ، اسٹیٹ بینک نے مختلف طویل مدتی اسکیمز متعارف کرائی ہیں ۔

 

Catch all the بریکنگ نیوز News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔