منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کرادیے: اسحاق ڈار

11 جولائی, 2023 12:21

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہےکہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیے ہیں، میں وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور اپنی طرف سے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں معاشی معاملات میں مزید بہتری کی طرف جائیں گے، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے، جلد مزید استحکام پیدا ہوگا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہوگا،سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کےدرمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پاگیا ہے۔

یہ پڑھیں : ڈالر ڈرامہ چند دن رہا، معیشت تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے : فواد چوہدری

Catch all the بریکنگ نیوز News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔