انوکھا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنے والا شخص بینائی سے محروم ہوگیا
ٹیمبو ایبیرے نامی نائیجیرین شخص انوکھا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش میں بینائی سے محروم ہوگیا تاہم ان کا نابینا پن جزوقتی تھا۔
خبر رساں ادارے نیو یارک پوسٹ کے مطابق ٹیمبو ایبیرے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے مسلسل ایک ہفتے رونے کی کوشش کی لیکن وہ درمیان میں ہی نابینا ہوگیا اور اس کے سر میں شدید درد بھی رہا۔ اس کے چہرے پر ہفتوں سوجن رہی اور آنکھوں پر ورم رہا۔
اگرچہ ٹیمبو ایبیرے نے باضابطہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کو نہیں بلایا تھا لیکن ریکارڈ قائم کرنے کیلیے انہیں ایک ہفتے مسلسل رونا تھا لیکن ٹیمبو ایبیرے کو رونا دھونا اس وقت چھوڑناپڑا جب ان کی بینائی نے کام کرنا چھوڑدیا اور سر میں درد کے ساتھ آنکھوں کے گرد ورم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں کراچی سٹی کورٹ سےبندر فرار، عملے کی دوڑیں لگ گئیں
واضح رہے کہ نائیجیریا میں لوگ تیزی سے عالمی ریکارڈ بنانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ مئی 2023 میں ایک خاتون شیف نے مسلسل 93 گھنٹے اور 11 منٹ تک کھانے بناکر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ٹیمبو ایبیرے کے حوصلے اب بھی بلند ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ اب دوبارہ یہ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











