جولائی میں مہنگائی کی شرح 28.31 فیصد رہی، ادارہ شماریات
جولائی میں مہنگائی کی شرح 28.31 فیصد رہی، ادارہ شماریات
ادارہ شماریات کی جانب سے جولائی میں ملک میں مہنگائی کی شرح کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ مہنگائی میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں مہنگائی وزارت خزانہ کی توقعات سے زیادہ رہی، وزارت خزانہ نے مہنگائی 25 سے27 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں مانیٹری پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 3.57 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 3.30فیصد اضافہ ہوا
Catch all the بریکنگ نیوز News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











