پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

وزیراعلیٰ بلوچستان نےصوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کردیے

12 اگست, 2023 10:01

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کردیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد ایڈوائس آج منظوری کے لیے گورنر بلوچستان کو بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کئی روز سے اسلام آباد میں قیام پذیر وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنی جماعت بی اے پی کے رہنماؤں کی رائے لینے کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت نگران وزیر اعلیٰ کیلئے جمعیت علما اسلام ف کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی، بی این پی کی جانب رکن صوبائی اسمبلی حمل کلمتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حسن زہری کے نام دیے گئے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔