پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

iPhone 15 pro کب لانچ ہورہا ہے؟ قیمت اور خصوصیات کیا ہوں گی؟

19 اگست, 2023 13:52

دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کے شوقین افراد ایپل کے آنے والے نئے فون ،iPhone 15 pro کی لانچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ جیسے جیسےلانچ کا وقت قریب آرہا ہے ویسے ویسے ہر ایک کے ذہن میں اس کی متوقع قیمت، ریلیز کی تاریخ، اور جدید خصوصیات سے متعلق سوالات جنم لے رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی جائنٹ ’’ایپل‘‘ کے مستقل صارفین ہمیشہ نئے آئی فون و دیگر چیزوںکی ریلیز کے منتظر رہتے ہیں۔ قیمتیں زیادہ ہونے کے باوجود ان ڈیوائسز کی ڈیمانڈ ہمیشہ ہی زیادہ رہتی ہے اور لوگ اسے خریدتے اور پسند کرتے ہیں۔ بالکل اس ہی طرح اس وقت دنیا بھر میں iPhone 15 pro کے بارے میں بہت زیادہ سرچز کی جارہی ہیں۔

سالہا سال سے ایپل اپنے ڈیوائسز کی نئی اور جدید قسم متعارف کرواتا ہے۔ ایسا ہی کچھ آئی فون 15 پرو کے حوالے سے ہونے جاہا ہے۔ ایپل کے ماحولیاتی نظام کی رغبت، مضبوط سیکیورٹی، رازداری کی خصوصیات، اعلیٰ درجے کی کیمرے کی صلاحیتوں، اور متاثر کن رفتار کے سبب لاکھوں لوگوں نے Androidپر iOS کوترجیح دی ہے۔

iPhone 15 pro کی ریلیز کی تاریخ

ایپل کا آئی فون 15 پرو اپنی ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس لیے iPhone 15 pro کی ریلیز کیلئے ستمبر کے پہلے ہفتے پر نشان لگا لیں ۔
توقع کی جارہی ہے کہ سابقہ روایات کے پیش نظر ایپل اپنی آئی فون 15 لائن کو بھی متنوع بنائے گا۔ جیسا کہ اس نے پچھلی ریلیز کے ساتھ کیا ہے۔
جیسے اسٹینڈرڈ آئی فون 15 کے ساتھ 15پلس، آئی فون 15 پرو، اور پریمیم آئی فون 15 پرو میکس شامل ہوسکتا ہے۔

تبدیلیوں کی قیاس آرائی

چارجنگ پورٹ کے حوالے سے قیاس آرائیاں بہت زیادہ ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ سابقہ لائٹننگ پورٹ کی جگہ جدید USB-C پورٹ میں شفٹ کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی اس آنے والی ڈیوائس میں Qualcomm چپس کے کے استعمال کے حوالے سےباتیں بھی زیر گردش ہیں۔

iPhone 15 pro کی متوقع قیمت

تازہ ترین آئی فون 15 ماڈلز پر نظر رکھنے والوں کے لیے یہاں متوقع قیمت کا ایک جائزہ پیش خدمت ہے:
آئی فون 15: $ 799
آئی فون 15 پلس: $899
آئی فون 15 پرو: 1099$

پاکستان میں iPhone 15 pro کی متوقع قیمت:

پاکستان میں آئی فون 15 پرو کی ابتدائی قیمت500000روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔

ٹیکس اور رجسٹریشن کےحوالے سے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے تخمینہ لاگت تقریباً150000 روپے ہے۔ جبکہ CNIC ہولڈرز تقریباً 170000 روپے کی توقع کر سکتے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔