پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

کراچی والوں کے لئے خوشخبری : گلستان جوہر انڈر پاس کا افتتاح

21 اگست, 2023 11:39

کراچی :میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گلستان جوہر انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بیشتر منصوبے مکمل ہونے کے قریب ہیں،کراچی کے 3اہم منصوبوں پر 2.1ارب روپے کی لاگت آئی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اختیارات کا رونا نہیں روتی، پیپلزپارٹی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ انڈر پاس کھولنا ضروری تھا تاکہ سرس لین پر کام کرسکیں،جوہر چورنگی انڈر پاس کے اطراف سروس لین بھی ٹھیک کی جائیگی،عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

مئیر نے کہا کہ 2ماہ میں مزید ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے، توقع ہے نگراں حکومت میں بھی ترقیاتی کام چلتے رہیں گے،کراچی کے عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔