کراچی کے لاپتہ شہریوں کا کیس: عدالت کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم
کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو لاپتہ کرنے کے کیسز کی سماعت کے بعد عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے شہری رضوان اور وسیع اللہ کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے ائی ٹی مؤثر تحقیقات کریں۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کریں، عدالت نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ، پولیس حکام سے پیشرفت رپورٹس طلب کرلیں۔
یہ پڑھیں : سانحہ 9 مئی : پنجاب میں 53 جے آئی ٹیز کی قانونی معاونت کے لئے پراسیکیوشن ٹیم کی تشکیل
Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











