پی ٹی سی ایل کی زیر زمین کیبلز سے تانبے کے تار نکالے جانے کا انکشاف
پی ٹی سی ایل
کراچی میں پی ٹی سی ایل کے زیر زمین کیبلز سے مینٹینس کے نام پرمبینہ طور سے کاپرکیبل نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
جی ٹی وی نیوز ذرائع کے مطابق رات گئے یہ کارروائیاں مبینہ طور پرمتعلقہ حکام کی آشیر باد سے کی جاتی ہیں ۔ کاپر کیبلز نکالنے کے لئے مبینہ طور پرٹینڈر جاری کرنے کا تکلف بھی نہیں کیا جاتا۔ اس کے علاوہ روڈ کٹنگ کیلیے کے ایم سی اورشہری انتظامیہ سے مبینہ طور پر اجازت نامے بھی نہیں لئے گے۔

زیرزمین کاپر کیبل نکالنے کیلیے مبینہ طور پردومن پسند ٹھیکداروں کو کام کی اجازت جاری کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بٹگرام چیئرلفٹ آپریشن میں ہم نےمستقبل کے معماروں کو بچایا ہے، نگراں وزیر اعظم
واضح رہے کہ کیبل نکالنے پر مبنی کام کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع بھی جاری کر رکھاہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق عدالت سے جاری حکم امتناع کا اطلاق موجودہ جاری کام پر نہیں ہوتا۔ ہمارا ادارہ پیپرا رولزسے مستشنی ہے اور پروکیورمنٹ ودیگر حوالوں سے کپمنی کی اپنی پالیسی ہے۔
ترجمان کے مطابق کیبل کی مرمت اورری ہیبلیٹیشن کا کام پی ٹی سی ایل ملازمین کرتے ہیں۔ نکالے جانے والا کیبل ادارے کے وئیر ہاوس میں منتقل کیا جاتا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











