2ہفتے میں کراچی سے جرائم ختم کردیں گے، نگراں وزیر داخلہ سندھ کا بڑا دعویٰ
بس 2ہفتے میں کراچی سے جرائم ختم کردیں گے، نگراں وزیر داخلہ سندھ کا بڑا دعویٰ
نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیر (ر) حارث نواز نے جی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کراچی سے 2 ہفتے میں جرائم ختم کردیں گے۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کو ٹھیک کریں گے، عوام جلد کراچی کے حالات بدلتے ہوئے دیکھے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کے جوان ہر اسٹاپ پر موجود ہوں گے، اب کوئی بھی واردات نہیں کر پائے گا۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا نیا ریکارڈ قائم ، صرف 8 ماہ میں57 ہزار زائد وارداتیں
بریگیڈیر (ر) حارث نواز نے جی ٹی وی نیوز کو بتایا کہ کچے میں جو مسائل ہیں وہاںبھی آپریشن کریں گے۔ ہم آپریشن کرنے جارہے ہیں آپ کو فرق نظر آئے گا۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جدید اسلحے سے کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے۔ جدید اسلحے کی سمری ارسال کر دی۔ کوئی بھی قاتل ہو اس کو ہم نہیں چھوڑینگے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











