جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

08 فروری, 2025 19:17

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر متعدد رہنما ناراض ہو گئے۔

بہادر آباد مرکز میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوا، جس میں عہدوں کی تقسیم عمل میں آنی تھی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اہم رہنماؤں کو نظر انداز کرنے پر کارکنان نے شور شرابا اور ہنگامہ کردیا۔ کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے عہدوں کی تقسیم پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

عہدوں کی تقسیم پر اختلاف بڑھنے پر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے ایم کیو ایم پاکستان کا آفیشل گروپ لیفٹ کردیا، جس سے قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں کہ وہ اپنے گروپ سمیت متحدہ سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ تنظیمی عہدوں میں فرقان اطیب سمیت متعدد لوگوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔