سونا پھر مہنگا؛ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت نئی ریکارڈ پلندی پر پہنچ گئی
سال 2025 کے آغاز کے بعد سے سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، اور مقامی مارکیٹ میں سونا تین لاکھ روپے کی تاریخی حد عبور کر چکا ہے۔
جمعرات کے روز ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے نئی بلند ترین سطح قائم ہوئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1000 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی عالمی قیمت 2953 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں معاشی عدم استحکام، جیو پولیٹیکل تناؤ، اور کرنسیوں کی قدر میں کمی جیسے عوامل شامل ہیں۔ سرمایہ کاروں نے غیر یقینی صورتحال میں سونے کو ایک محفوظ اثاثہ سمجھتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری بڑھا دی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
دلچسپ و عجیب
رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو پر بھارتی سیخ پاہوگئے
25-ستمبر،2025
Advertisement