نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہل کار قتل

نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہل کار قتل
بلوچستان میں دہشت گردوں کی چھپ کر بزدلانہ کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق نوشکی کے علاقے غریب آباد کے قریب دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے میں موبائل میں موجود چار پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی کی قلات میں مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو نے قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement