جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

مصطفیٰ قتل کیس؛ ملزم ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کامقدمہ درج کرنے کافیصلہ

26 مارچ, 2025 16:56

کراچی میں جاری مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈنگ کا مقدمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کراچی میں موجود ایف آئی اے ٹیم نے ملزم سے تفتیش کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

اہم ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کو 3 اپریل تک جیل میں تفتیش کی اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان اپنے بیان سے مکر گیا

واضح رہے ملزم ارمغان آخری سماعت میں قتل کے حوالے سے تفتیش کاروں کو دیے گئے قتل کے اقبالی بیان سےہی مکر گیا تھا۔ عدالت میں ملزم نے الٹا تفتیش کاروں اور پولیس پر الزامات عائد کیے تھے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔