بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

PTI protest outside Adiala Jail, PTI founder's sisters, Hamid Raza and Alia Hamza arrested
اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت صاحب زادہ حامد رضا اور عالیہ حمزہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات لے لیے 5 افراد کو اجازت ملی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، مبشر مقصود اعوان، ایڈووکیٹ علی عمران، خاتون رہنمارضیہ سلطانہ اور وکیل رہنماظہیر عباس چودھری اڈیالہ جیل میں داخل ہوئے۔
اسی دوران بشریٰ بی بی سے ان کی بہن اور بھابھی نے بھی ملاقات کی، جس کے بعد سب گیٹ نمبر 5 سے واپس روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب گورکھپور ناکے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ملاقات نہ کرانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کو گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا۔ اپوزیشن لیڈرعمر ایوب، ملک عامر ڈوگر، زرتاج گل، میاں اظہر اور دیگر رہنما گورکھپور پہنچ گئے اسی دوران پولیس نے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتارکرلیا۔
احتجاج کے وقت کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ عمر ایوب کی یقین دہانی پر پولیس نے حراست میں لیے گئے کچھ کارکنوں کو چھوڑ دیا گیا۔ مظاہرین سے نمٹتے وقت راول پنڈی پولیس، خواتین اہل کار اور ایلیٹ فورس کی نفری بھی موجود رہی جبکہ راولپنڈی پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کی موجودگی میں صحافیوں کو بھی دھکے دیے گئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement