پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 10؛ لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کیلئے 140 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈنے لاہور قلندرز کو شکست دےدی۔
کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنیچری کی بدولت لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ ہوگیا۔ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کپتان شاداب خان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور لاہور قلندرز کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی اور 19.2 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر فخرزمان محض ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہیں اعظم خان نے ریلے میریڈتھ کی گیند پر کیچ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، کپتان شاداب خان کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں جبکہ نسیم شاہ، ریلے میریڈتھ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کی پہلی وکٹ صرف ایک رنز پر گر گئی تھی جب اینڈریز گوس 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
تاہم اس کے بعد اسلام آباد کی ٹیم تھوڑا سنبھل کر کھیلی لیکن صاحزادہ فرحان جو خاصا تیز کھیل رہے تھے 9 ویں اوور میں 63 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، حارث رؤف نے ان کا شکار کیا، انہوں نے 24 گیندوں پر 25 رنز بنائے جن میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔
لاہور قلندرز کے آصف آفریدی اور حارث رؤف ایک، ایک وکٹ لے سکے، شاہین آفریدی سمیت کوئی اور باؤلر ایک بھی کھلاڑی کو آؤٹ نہیں کرسکے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10کے افتتاحی میچ سمیت 11 مقابلے ہوں گے، اس کے بعد قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 11 اپریل تا 18 مئی 37 دنوں تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement