لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 79 رنز سے شکست دے دی

Lahore Qalandars set Quetta Gladiators a target of 220 runs to win
پاکستان سپر لیگ 10کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ 220 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 17 ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
سیم بلنگز 19گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ناقال شکست رہے۔ سیم بلنگز نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔
220 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 140 رنز بناسکی۔کوئٹہ کی جانب سے رائیلی روسو 44 اور کوشل مینڈس 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
شعیب ملک 14 اور عقیل حسین 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل، حسن علی اور محمد عامر1،1 رن بناسکے۔ فن ایلن صفر، ابرابر احمد 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف نے 21 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 8 وکٹ سے شکست ہوئی تھی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےگزشتہ روز پشاورزلمی کو 80 رنز سے مات دی تھی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement