پاک فوج کے تحت 8 ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ2025مشقوں کی افتتاحی تقریب

Inaugural ceremony of the 8th Pakistan Army Team Spirit Exercises under the Pakistan Army
پاک فوج کے تحت 8 ویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشقوں کی افتتاحی تقریب کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں ڈی جی ملٹری ٹریننگ نے 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ کرکے مشق کاافتتاح کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد بین الاقوامی سیکیورٹی ماحول میں فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے، ان مشقوں میں پاکستان سمیت 20 دوست ممالک کی افواج اور مبصرین کی شرکت کی۔
مشقوں میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش،نیپال، قطر، سری لنکا،ترکیہ، امریکا، ازبکستان،بنگلادیش،مصر،جرمنی، انڈونیشیا، کینیا، میانمار جنوبی افریقا اور تھائی لینڈ کی افواج اورمبصرین شامل تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ مشق ہر سال پاکستان میں منعقد کرائی جاتی ہے جس کا مقصد جسمانی تدرستی، پیشہ وارنہ مہارت اور تیز ترین فیصلہ سازی پر زور دیا جاتاہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement