جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

دریائے سوات حادثہ، وزیر اطلاعات پنجاب خیبرپختونخوا حکومت پر شدید برہم

28 جون, 2025 14:57

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں 16 لوگوں کے ڈوبنے کا حادثہ پہلی بار نہیں ہوا، ایک ہی صوبے میں اس نوعیت کے حادثات بار بار رونما ہوتے رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حادثات کہیں بھی رونما ہوسکتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ آپ اپنے تجربات سے کیا سیکھتے ہیں، کسی حادثے کے بعد آپ ریسکیو اور بحالی کا کام کس انداز سے ترتیب دیتے ہیں، جب دریائے سوات کے کنارے اتنے حادثات رونما ہوتے ہیں تو وہاں کہیں ریسکیو کیمپ کیوں قائم نہیں کیے گئے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں 12،13 سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے، جس وقت پنجاب سے گئے سیاح دریائے سوات میں ڈوب رہے تھے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالا جیل کے باہر بادشاہ سلامت کی نوکری کررہے تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے لیکن اس صوبے میں 12 سال سے ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے، متاثرہ خاندان مدد کا انتظار کرتا رہا، کوئی نہیں پہنچا،

سوات حادثے میں جان بحق ہونے والوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، “سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں ۔نالائق نااہل اور کرپٹ حکومت ہیں جو اپنے ٹائیگر کو بانٹتی ہے لیکن ریسکیو کے نام پر کچھ کرنے کو تیار نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مذکورہ حادثے کے حوالے سے دکھ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی مقتولین کی لاشوں کے تابوت کوڑا اٹھانے والی گاڑیوں میں روانہ کیے گئے جو انتہائی دکھ اور شرمندگی کی بات ہے، انھوں نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عزت سے ان کی میتیں بھی روانہ نہیں کرسکے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریسکیو کے آلات مشینری کی مد میں صوبائی حکومت کو دیے گئے لیکن یہ آلات جب کہیں چڑھائی کرنا ہو، جب وفاق پر حملہ کرنا ہو تو استعمال کی جاتی ہیں، کسی کو ریسکیو کرنے کے لیے نہیں پہنچتا، جب آپ کے وزیر اعلیٰ کو وفاق پر چڑھائی کرنا ہو تب یہ آلات استعمال ہوتے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔