فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف کا پاک امریکا تعلقات پر آرٹیکل

Article by renowned foreign policy expert Eldar Mammadov on Pak-US relations
ایلدار میمدوف نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی، ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسدادِ دہشت گردی پر پاکستان کی تعریف کی
واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی سامنے آئے، بھارت نے مئی میں کشمیر حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کیا، مگر پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے۔
چار روزہ جنگ میں ٹرمپ کی مداخلت سے کشیدگی ختم ہوئی، پاکستان نے جنگ بڑھانے سے گریز کیا، پاکستان نے ٹرمپ کی ثالثی کو سراہا، نوبل انعام کے لیے نامزدگی تک دی۔
ایلدار میمدوف نے لکھا کہ بھارت نے ٹرمپ کے کردار کی تردید کی، مگر پاکستان نے سفارتی میدان میں سبقت لے لی، مودی کی واشنگٹن آمد نہ ہوسکی، ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مدعو کیا۔
پاک فوج کے حوالے سے انھوں نے لکھا عاصم منیر کے مستقل مزاج اور متوازن رویے نے ٹرمپ کو متاثر کیا، ٹرمپ اور فیلڈ مارشل منیر کے تعلقات “برو مینس” کی شکل اختیار کر گئے۔
ماہر عالمی امور ایلدار میمدوف کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ساتھ بڑے معاشی معاہدے کیے، بھارت پر اضافی ٹیرف لگا کر ٹرمپ نے نئی دہلی کو بیجنگ اور ماسکو کی طرف دھکیل دیا مودی 7سال بعد پہلی بار بیجنگ کے دورے پر جانے پر مجبور ہوئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement