ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے اہم خبر

26 ستمبر, 2025 18:08

رواں سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی، فیڈرل ایف بی آر نے خبردار کردیا۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر نے شہریوں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا ہے کہ جو افراد مقررہ تاریخ تک اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں بھاری جرمانے، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور بیرونِ ملک سفر پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔

تاہم، جو ٹیکس دہندگان مقررہ وقت پر ریٹرن فائل کریں گے وہ ان سزاؤں سے مستثنیٰ رہیں گے۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تمام تنخواہ دار اور کاروباری افراد پر لازم ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں۔ ادارہ ریجنل ٹیکس دفاتر (RTOs) اور ہیلپ لائن کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔