پاکستان اسٹاک ایکس چینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس 1700 پوائنٹس گرگیا
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کریش کرگئی، پی ایس ایکس جمعرات کو شدید مندی کا شکار ہو کر 1700 پوائنٹس گرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کریش کر گئی، انڈیکس 1700 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار پوائنٹس کی حد بھی گنوا بیٹھا، ہنڈریڈ انڈیکس گر کر 44 ہزار 600 پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا بیان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، بڑھتی مہنگائی، ڈالر اور شرح سود بڑھنے کے خطرات کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں۔
دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 30 پیسے کا اضافے کے بعد ڈالر تاریخ میں پہلی بار 305 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
یہ پڑھیں : آئی ایم ایف ڈیل کا نتیجہ : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی کی لہر
Catch all the بریکنگ نیوز News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











