جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ڈیجیٹل پرائز بانڈز کیسے خریدے جاسکیں گے؟ اہم خبر آگئی

14 مارچ, 2025 13:56

ڈیجیٹل پرائز بانڈز خریدنے سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے اجرا کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پرائز بانڈ کے لیے جدید ترین موبائل ایپ تیار کرلی گئی ہے، یہ بانڈز قومی بچت کی اکاؤنٹس ہولڈرز بھی لے سکیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پرائز بانڈ میں 800 سے 1000 ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے، حکومت 500، 1000، 5 ہزار اور 10 ہزار روپے کے ڈیجیٹل پرائزبانڈ جاری کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانڈز کے رولز کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوادیئے گئے، یہ بانڈز پاکستان کی محفوظ ترین سرمایہ کاری ہوگی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔