ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں سرمایہ کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں سرمایہ کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
اسلام آباد: ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں سرمایہ کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں لامحدود سرمایہ کاری کی اجازت دے دی گئی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ڈیجٹل پرائز بانڈزکی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کی جائےگی، انعامی رقم پر ٹیکس لگے گا تاہم زکوة لاگو نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈزکے لیے اہل ہوگا۔
بانڈز کے ٹرانسفر آف اوونر شپ اور پلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں قانونی ورثا کو رقم ادا کی جائے گی تاہم مرحوم کے بانڈ کی رقم جانشینی کے سرٹیفکیٹ کے مطابق ادا کی جائے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement