عوام کیلئے خوشخبری؛ بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور

عوام کیلئے خوشخبری؛ بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور
نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی ہے۔
نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی ہے۔
نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کیلئے ہوگا۔
فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے ہوگی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement